حیدرآباد،4جنوری(اعتمادنیوز)ماریڈپلی پولیس کو ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی ۔جسے نامعلوم افراد نے بے رحمانہ قتل کردیا ۔ماریڈ پلی پولیس کے مطابق
30سالہ شخص کی نعش ہفتہ کی صبح ایمپریل اسکول کے قریب دانمما کمپاونڈ میں ملی۔پولیس کوشبہ ہے کہ نامعلوم افراد نے جمعہ کی رات اسے قتل کیا۔نعش سفید شرک اور کالی جینس زیب تن کیے ہوئے ہے۔نعش کا پوسٹ مارٹم کے بعد عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں منتقل کردیا گیا ۔ماریڈ پلی پولیس ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقا ت کا آغاز کردیا۔